کے ٹو پر لاپتہ ہوکر موت کا شکار ہونے والے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد علی سدپارہ اور ساتھیوں کے ساتھ کے ٹو پر گزاری آخری رات کا احوال سنادیا۔
ساجد سدپارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بیس کیمپ کی ایک ویڈیو شیئرکی جس میں وہ اپنے والد علی سدپارہ اور دیگر ٹیم ممبران کے ہمراہ ایک کیمپ میں موجود ہیں۔
بیس کیمپ میں گزاری آخری رات کی ویڈیو کے کیپشن میں ساجد سدپارہ نے اسے زندگی کی دشوار ترین رات قرار دیا ہے۔
The last & hardest night of my life, together with team & my beloved father #AliSadpara
Fake account @Saajid_Sadpara will download & reproduce this as well. It’s painful but I have to share these to stop fake IDs. Please help @falamb3 @AliZafarsays @asmashirazi @fawadchaudhry pic.twitter.com/vM0nSqGmUuAdvertisement— Sajid Ali Sadpara (@sajid_sadpara) February 20, 2021
ساجد سدپارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’والد اور ساتھی کوہ پیماؤں کے ہمراہ میری زندگی کی طویل ترین اور دشوار ترین رات‘۔
جاری کردہ ٹوئٹر پیغام میں ساجد سدپارہ نے جعلی اکاؤنٹ کو فالو کرنے سے بھی خبردار کیا اور اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کی ویڈیوز جعلی اکاؤنٹ سے شیئر کی جارہی ہیں جو سراسر غلط فعل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News