سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے لیڈر کپتان نے کشمیر کے معاملے پر پوری قوم کو مایوس کیا ہے۔
سراج الحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا چپہ چپہ پاکستان کا ہے اور ہم اس سے دستبردار نہیں ہوں گے تاہم کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستانی فوج اور حکمرانوں کو آگے بڑھنا ہو گا اور اگر کشمیر کو آزاد کروانا چاہیتے ہیں تو جدوجہد کرنی پڑے گی۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکمران فوری کشمیر کے مسلے پر کانفرنس کا انعقاد کرے، کشمیر کے لیے حکومت اگر ایک قدم اُٹھائے گی تو عوام سو قدم اُٹھائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ او آئی سی اور دیگر تنظمیوں کا فرض ہے کہ دنیا کو تباہی سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ 73 سالوں میں ہزاروں جوانوں نے قربانیاں دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
