
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاقی تعاون اور مدد صوبہ کی ترقی میں اہم ثابت ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنرسندھ عمران اسماعیل کی گورنرہاﺅس میں ملاقات ہوئی ہے۔
دوران ملاقات وفاقی فنڈنگ سے جاری ترقیاتی منصوبے، شہر کوفائر ٹینڈرز اور باﺅزرز کی فراہمی، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی کے لئے وفاق ہر ممکن تعاون فراہم کررہا ہے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ فائر ٹینڈرز کی فراہمی خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی فنڈنگ سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو بھرپور ریلیف حاصل ہوگا۔
اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبے صوبہ میں نئی ترقی کا آغاز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر میں جدید فائر ٹینڈرز کی فراہمی سے آگ سے رونما ہونے والے حادثات پر بروقت قابو پانے میں مدد ملے گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News