صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو 2018 میں زیادہ ووٹ ملے تھے لیکن اب ان کے ووٹوں میں کمی ہوئی ہے اس کی وجہ تباہ کن مہنگائی ہے۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے الیکشن کمیشن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دئیے تھے وہ آج کان پکڑ رہے ہیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں بھی ان کے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان ان کو ووٹ نہیں دیں گے اور اگر سینیٹ کے انتخابات آئین اور قانون کے مطابق ہوں گے تو یہ کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ میرا یہ حق ہے کہ میں کسی سے بھی ووٹ مانگوں اور فیصلہ ان کو کرنا ہے کہ وہ ہمیں ووٹ دیتے ہیں یا نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
