ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہوراور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
اس ضمن میں زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے تاہم زلزلے کا مرکز تاجکستان کا علاقہ تھا، گہرائی 80کلو میٹر تھی۔
علاوہ ازیں پشاور سمیت خیبرپختونخوا، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، خیبر، باجوڑ کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جبکہ متعدد مقامات پر دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں ہیں۔
مظفر آباد ،میر پور سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
