
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور میں بی آر ٹی کی سہولت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفر کے دوران جن لوگوں سے بات ہوئی وہ اس سروس سے خوش تھے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ اسکول اور کالج کے طلبا خاص طور پر 175000 لوگ روزانہ بی آر ٹی میں سفر کرتے ہیں جبکہ بسیں بڑھنے کے بعد اس سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد مزید بڑھ جائے گی۔
President Dr. Arif Alvi travelling and interacting with commuters on Bus Rapid Transit (BRT), at Peshawar. pic.twitter.com/O8ct82VCYZ
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) February 9, 2021
قبل ازیں صدر عارف علوی نےبی آر ٹی، پشاور میں سفر کیا تھا کہاں انہوں نے بس میں موجود افراد سے گفتگو بھی کی اور ٹرانسپورٹ سے متعلق انتظامات کے بارے میں دریافت کیا جس پر بی آر ٹی میں سفر کرنے والے شہریوں نے اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News