
پاکستان میں چین کے سفیرنونگ رونگ کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کو چین نے کورونا سے بچاوَ ویکسین فراہم کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نور خان ائیر بیس پر چین کی جانب سے بھیجی جانے والی 5 لاکھ ڈوزز پر مشتمل کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ کی وصولی کی تقریب ہوئی۔
تقریب میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ موجود تھے۔
چین کے سفیر نونگ رونگ نے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان کے حوالے کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین میں تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں۔ کورونا سے بچاوَ کی ویکسین کی فراہمی دونوں ممالک میں لازوال دوستی کی مثال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے پاکستان صحت کے شعبے میں آگے بڑھ رہا ہے۔ چین پاکستان کو ہر شعبہ زندگی میں تعاون فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News