
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف سنجیدہ ہیں اور دہشتگردی کے خلاف قانون سازی کے لئے بھرپور کاوشیں کرہا ہے۔
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے ایف اے ٹی ایف اور سیز فائر معاہدے کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے قانون سازی سمیت اس حوالے سے بھرپور کاوشیں کیں ہیں اور ہماری کاوشیں اس بات کی عکاسی کر رہی ہیں کہ پاکستان ٹیررفنانسنگ اورمنی لانڈرنگ کےخلاف سنجیدہ ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستان نے 27 میں سے 24 پوائنٹس پر مکمل عملدرآمد کرلیا ہے۔
شاہ محمود وریشی کا کہنا تھا کہ رواں سال جون تک ہم انشاءاللہ بقیہ تین پوائنٹس پر بھی عملدرآمد کر لیں گے ۔
انہوں نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ پاکستان نے یہ اقدامات صرف ایف اے ٹی ایف کیلئے نہیں بلکہ اپنے قومی مقاصد میں کیے ہیں کیونکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے ۔
وزیر خارجہ نے سیز فائر کے معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈی جی ایم او کا رابطہ اور سیز فائر معاہدے کی پاسداری پر آمادگی مثبت قدم ہے، یہ پیشرفت خوش آئندہ ہے اور اس سے لوگوں کوتحفظ ملے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان پہلے دن سےکہہ رہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات ہی ممکنہ راستہ ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News