
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا جس کے لئے 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی جبکہ کابینہ وفاقی ملازمین کو ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کی منظوری دے گی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس منصوبے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، کابینہ این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری بھی دے گی۔
کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News