Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، سی ٹی ڈی نے 9 مقدمات درج کرلئے

Now Reading:

دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، سی ٹی ڈی نے 9 مقدمات درج کرلئے
FIR registered against arrest terrorist by CTD

کراچی میں شاہ لطیف ٹاؤن میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن سے متعلق سی ٹی ڈی نے 9 مقدمات درج کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی کے کامیاب آپریشن کے بعد دہشتگردوں کے خلاف 9 مقدمات درج کرلیئے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمات ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں کے خلاف درج کیے گئے ہیں۔

مقدمات میں پولیس  مقابلے، اقدام قتل، املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعا ت شامل کی گئی ہیں جبکہ غیر قانونی اسلحہ، ایکسپلوزیو ایکٹ اور دہشت گردی کی دفعات بھی ایف آئی آر کا حصہ بنادی گئیں ہیں۔

علاوہ ازیں سی ٹی ڈی اورحساس اداروں کے مشترکہ آپریشن سے متعلق ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش  کردی گئی ہے جس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں  کا تعلق افغان انٹیلی جنس سے ہے۔

Advertisement

بھارتی ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے دہشت گرد کراچی  میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے جس میں سندھ اسمبلی  بلڈنگ سمیت دیگراہم عمارتیں دہشتگردوں کا ہدف تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر