Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خارجہ، وزیر داخلہ اور چیئرمین سینیٹ کا سینٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

Now Reading:

وزیر خارجہ، وزیر داخلہ اور چیئرمین سینیٹ کا سینٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اس ضمن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مشاہد اللہ کی وفات کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا ہے، وہ ایک زیرک سیاستدان اور شفیق انسان تھے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن )کے رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ مشاہد اللہ ایک متحرک سیاسی کارکن اور پارلیمنٹیرین تھے۔

Advertisement

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایوان بالا کے رکن اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر راہنما سینٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ مشاہد اللہ خان ایوان بالا کے ایک انتہائی فعال رکن تھے، انکی وفات سے ملک ایک مدبرسیاستدان اور ہم ایک بہترین دوست سے محروم ہوگئے ہیں، سینٹر مشاہد اللہ خان کی وفات ہمارے لیے انتہائی دکھ اور رنج کی گھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشاہد اللہ خان کی ملکی سیاست اور پسماندہ طبقات کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور مرحوم سینٹر کے اہل خانہ ، رفقاء اور احباب کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر