
وفاقی کابینہ کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں وفاقی ملازمین کی تنخواہ بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ صوبائی ملازمین کے معاملات صوبائی حکومتیں دیکھیں گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی پی پیز سے معاہدے کی منظوری دی گئی ہے۔
کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئی پی پیز 403 ارب روپے ادا کیے جائیں گے جس میں سے 161 ارب روپے فوری طور پر ادا کیے جائیں گے جبکہ بقیہ رقم 6 ماہ میں ادا کی جائے گی۔
اجلاس کے دوران 80 شوگر ملوں کی مانیٹرنگ کے لیے کیمروں کی تنصیب کی منظوری بھی دی گئی ہے جس کی مد میں ایف بی آر کو 35 کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے۔
اجلاس میں سینیٹ الیکشن سےمتعلق بھی گفتگو کی گئی ہے جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں اوپن ووٹ پرانتخابات ہوں اور ووٹوں پر قیمت نہ لگے۔
علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے مسرور خان کو چیرمین اوگرا تعینات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تعیناتی کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News