Advertisement
Advertisement
Advertisement

قطر کے ساتھ معاہدے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، ندیم بابر

Now Reading:

قطر کے ساتھ معاہدے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، ندیم بابر

معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پرانے اور مہنگی ایل این جی کے معاہدوں کو 31 فیصد سستے معاہدوں سے بدل رہے ہیں۔

ندیم بابر نے بتایا کہ قطر کے ساتھ 10 سالہ ایل این جی کا معاہدہ کیا گیا ہے جو کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قطر کے ساتھ اس نئے معاہدے کے تحت قیمت کے حوالے سے 4 سال بعد معاہدے کی تجدید کی جاسکے گی جبکہ نئے معاہدے سے ہر سال تین ملین ڈالر کی بچت ہوگی تاہم اس نئے معاہدے کے تحت صرف 84 ملین ڈالر کا لیٹر آف کریڈٹ دیا جائے گا۔

ندیم بابر نے بتایا ہے کہ اس نئے معاہدے کے تحت 10.2 فیصد پر ایل این جی لارہے ہیں جبکہ پرانے معاہدے کے تحت 13.37 فیصد پر ایل این جی آرہی تھی جس کا مطلب ہے کہ ماضی کے مقابلے میں 31 فیصد سستی قیمت پر ایل این جی آئے گی۔

Advertisement

انہوں نے بتایا ہے کہ قطر کے ساتھ ایل این جی اور پیٹرو کیمیکل کے بھی معاہدے کئے جائینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے معاہدے سے ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 15 فیصد تک کم ہوگی اور ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا سہرا حکومت اور وزیراعظم کو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سول اور عسکری قیادت کا ایک ہی مقصد ملک کی بہتری ہے یہ معاہدہ دنیا میں سرکاری سطح پر ایل این جی کا سستا ترین معاہدہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر