Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمان کا یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان

Now Reading:

مولانا فضل الرحمان کا یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینیٹ الیکشنز کے لئے یوسف رضا گیلانی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی اور جے یو آئی ایف کے وفد کی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں۔

مولانا کا کہنا تھا کہ جب سے یوسف رضا گیلانی کے قومی اسمبلی سے سینیٹ الیکشن لڑنے کا اعلان ہوا ہے، حکومتی حلقوں میں کھلبلی ہے لیکن انشاء اللہ وہ کامیاب ہونگے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوسف رضا کے مقابلے میں حفیظ شیخ الیکشن لڑ رہے ہیں اور تقریباً ہر حکومت میں ان کے ہاتھ میں معیشت رہی ہے، آج بھی وہ معاشی مشیر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عام آدمی انتہائی پریشان ہیں کیونکہ مہنگائی اپنے عروج پر ہے، اس مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے؟

Advertisement

مولانا نے کہا ہے کہ ہم ممبران کو یہ احساس دلانا چاہتے ہیں کہ ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں قلمدان حوالے کرینگے تو ملک کہاں جائیگا جبکہ عام آدمی کا مطالبہ ہے کہ ملک کے اہم اور کلیدی منصب پر ایسے لوگوں کو آنا چاہیے جو ملک کو بحران سے نکال سکیں۔

سربراہ پی ڈی ایم نے واضح کیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی جیسی شخصیت نے اس معاملے کو اب سنجیدہ بنادیا ہے اور مزید سنجیدہ بنانا ہے اور ملک کے ساتھ وفاداری اور عام آدمی کے احساس کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو کامیاب بنانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر