
پاکستان ریلوے نے سہہ ملکی کنٹینر ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے 43 ارب روپے سے زائد خسارے کو کم کرنے کے لیے سہہ ملکی کنٹینر ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے حکام نے 3 ممالک کے درمیان معاہدہ آئی ٹی سی کے تحت 4 مارچ سے اسلام آباد، تہران و استنبول کے درمیان کنٹینر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترکی سے تہران ایران باڈر تک کے درمیان کا سفر 6 ہزار5 سو کلو میٹر ہے اور کنٹینر ٹرین12روز میں ایران کے باڈر پر پہنچا کرے گی۔
اس راستے سے یورپ کے ممالک تک امپورٹ اور ایکسپورٹ کو فروغ ملے گا ۔
اس ٹرین سروس سے ریلوے کو ریونیو ملنے سمیت خسارہ کم ہونے میں خاطرخواہ بہتری آئے گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News