
کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )سے بجلی 3 روپے 23 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) کو درخواست دی ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے 7 ماہ کی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں نیپرا کو قیمتوں میں ردوبدل کی درخواست دی گئی ہے۔
درخواست میں 4 ماہ کے لیے بجلی مہنگی جبکہ 3 ماہ کے لیے سستی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
جولائی،اگست،ستمبر اور اکتوبر 2020 کے لیے بجلی 3 روپے 23 پیسے مہنگی کرنے جبکہ جون،نومبر اور دسمبر 2020 کے لیے بجلی ایک روپے 52 پیسےسستی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
کے الیکٹرک نے اپریل سے دسمبر 2020 کی 3 سہہ ماہیوں کے لیے بھی بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کی درخواست کی ہے۔
اپریل سے جون 2020 کے لیے بجلی 3 روپے 91 پیسے سستی، جولائی تا دسمبر 2020 کے لیے بجلی 3 روپے 79 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 23 فروری کو سماعت کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News