
کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں جبل نور پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ علاقے کو کلیئر کرنے میں مصروف ہے۔
فورسز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement