
وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ عوام کو جلد ہی سستا فون دستیاب ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے فوری طور پر پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع کردی ہےجس سے عوام کو جلد ہی سستا فون دستیاب ہوگا۔
امین الحق نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد ایک کروڑ بڑھی ہے۔ ملک میں اس وقت موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 17کروڑ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا وژن 22 کروڑ عوام کو اسمارٹ موبائل فون پر منتقل کرنا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ڈیجیٹل پاکستان ہے۔
امین الحق نے مزید کہا کہ ہم نے ریلوے کا خراب ہونے والا سسٹم ٹھیک کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی پارک کے لیے شاہراہ فیصل میں زمین حاصل کرلی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News