وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کچھ عرصے قبل جب ملک پر مشکل وقت آیا تو سب نے مل کر اس کا مقابلہ کیا ہے اور چین کے تعاون کی وجہ سے ہم نے مشکل وقت سے نکلنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسد عمر نے کورونا ویکسین کی تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلیے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کوویکسین لگانا ترجیح ہے کیونکہ وبا سے نمٹنے کے لیے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز نے کام کیا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ خوشی کی بات ہے تمام صوبوں کو مساوی بنیاد پرویکسین کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے۔
ملک بھر میں کورونا کی ویکسین لگانے کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ مرکزی تقریب این سی اوسی اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں ہیلتھ ورکر رضوانہ یاسمین، جاوید اقبال اور فہد محمود کو ویکسین لگائی گئی تاہم چاروں وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے جس پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تقریب میں وزرااعلیٰ کی شرکت اتحاد کی علامت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
