
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران حکومت نے غریب کے حقوق سلب کئے ہیںکرلئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکمرانوں میں صلاحیت نہیں کہ ملک چلاسکیں لیکن ہم موجودہ حکمرانوں نے صوبوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ ختم کرنےکی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ یہ پیپلزپارٹی نے 73 کے آئین کو 18 ویں ترمیم کی صورت میں بحال کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی کے دور حکومت میں پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے سی پیک کی بنیاد رکھی، نالائق حکومت سی پیک کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے، نالائق حکومت نے سی پیک کو سست روی کا شکار کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں ملک بھر میں روزگار فراہم کیا گیا، بزرگ پنشنرز کی پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ کیا تھا۔
انہوں نے مزید ہا ہے کہ دھاندلی زدہ اور سلیکٹڈ حکومت نے پاکستان میں معاشی بحران پیدا کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News