
وزارت داخلہ نے نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی۔ان کے پاس ڈپلومیٹک پاسپورٹ موجود ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب اگر نوازشریف سفر کرنا چاہیں گے تو ان کو ایمرجنسی ٹریول ڈاکیومنٹ کے ذریعے کرنا ہوگا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایمرجنسی ٹریول ڈاکیومنٹ کے حصول کے لیے انہیں وزارت خارجہ/ایمبیسی سے رجوع کرنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کی سفارش پر وزارت داخلہ پاسپورٹ کی تجدید کرسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News