Advertisement
Advertisement
Advertisement

گدو تھرمل پاور کے سوئچ یارڈ میں خرابی کے باعث ملک میں بلیک آؤٹ ہوا، نیپرا رپورٹ

Now Reading:

گدو تھرمل پاور کے سوئچ یارڈ میں خرابی کے باعث ملک میں بلیک آؤٹ ہوا، نیپرا رپورٹ

گذشتہ ماہ ملک میں بلیک آؤٹ ہونے کے معاملے پر نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے رپورٹ جاری کردی۔

بجلی کے حالیہ بلیک آؤٹ کےحوالے سے نیپرا رپورٹ میں بتایا گیا کہ گدو تھرمل پاور کے  سوئچ یارڈ میں خرابی کے باعث ملک  بھر میں بلیک آؤ ٹ ہوا۔

نیپرا رپورٹ میں کہا گیا کہ 9 جنوری کو گدو تھرمل پاور  کے سوئچ یارڈ میں خرابی پیدا ہوئی تھی ، متعلقہ سرکٹ بریکر کے درست کام نہ کرنے سے خرابی دورنہ ہوسکی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سوئچ یارڈمیں خرابی کی وجہ سے 220 اور500 کےوی کی لائنیں ٹرپ کرگئیں جس سے ملک کے شمالی حصے میں پاور پلانٹس پر زیادہ لوڈ پڑا۔

نیپرا رپورٹ میں کہا گیا کہ بجلی کی ترسیل میں عدم توازن کی وجہ سے بجلی کا مکمل بریک ڈاؤن ہوا۔ بعض پاور پلانٹس نے بجلی بحالی  کے لیے معمول سے زیادہ وقت لیا۔

Advertisement

نیپرا کی جانب سے رپورٹ میں مستقبل میں بلیک آؤٹ سے بچنے  کے لیے معروف عالمی ادارے سے جامع اسٹڈی کی سفارش بھی کی گئی۔

نیپرا کی جانب سے پاور پلانٹس میں بلیک اسٹارٹ سہولت کی دستیابی یقینی بنانے  اور   220 میگا واٹ کے پاور ہاؤس میں آئی لینڈ موڈ کی دستیابی کی سفارش بھی کی گئی۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ کے الیکٹرک، این ٹی ڈی سی اور پاور پلانٹس بلیک آؤٹ سے بچنے  کے لیے ہنگامی پیشگی اقدامات کریں جبکہ  گدو پاور اسٹیشن میں انتظامی بنیادوں پر اصلاحات کی بھی سفارش کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر