
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ کشمیر کے حوالے سے امریکہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے، ہے وہ آج بھی اس کو ایک تسلیم شدہ تنازعہ سمجھتے ہیں جو حل طلب ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ جلد نیول چیف سے ملاقات کے لئے کراچی دورے پر جارہے ہیں جہاں وہ اہم معاملات پر بات کریں گے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ ان کی یو اے ای کے وزیر خارجہ سے تفصیلی نشست ہوئی ہے، یو اے ای کے تحفظات پاکستان کے حوالے سے مخصوص نہیں ہیں ہم ان کے تحفظات کو دور کر رہے ہیں اور انشاءاللہ بہتری کے امکانات ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا عالمی وبائی چیلنج کے بعد دنیا کی معشتیں متاثر ہوئیں ہیں عالمی سطح پر ایک معاشی بحران دیکھنے میں آیا ہے جس میں ہوٹلز،ریسٹورنٹس اور کنسٹرکشن انڈسٹری شامل ہیں جبکہ ایئرلائن بزنس بھی پابندیوں کے باعث بحران کی صورتحال اختیار کرگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسی طرح خلیجی ممالک کی معشتیں بھی خاصی متاثر ہوئی ہیں نتیجتاً ملازمتوں میں کمی واقع ہوئی اور بہت سے لوگوں کو واپس آنا پڑا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News