Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم نے فیصلہ کرنا ہے، چوروں کا انتخاب چاہیے یا شفاف انتخابات، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

قوم نے فیصلہ کرنا ہے، چوروں کا انتخاب چاہیے یا شفاف انتخابات، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ  قوم نے فیصلہ کرنا ہے  کہ انہیں چوروں کا انتخاب چاہیے یا  پھر شفاف انتخابات چاہئیں ۔

قومی اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا  کہ سینیٹ وفاق کا نمائندہ ہے جو لوگ خرید و فروخت سے آئیں گے وہ یہاں اپنی تجوریاں بھریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  ہم نے اپنی پسند کے نتائج  کے لیے یہ بل پیش نہیں کیاجنہوں نے سینیٹ میں اپنے ضمیر بیچے پاکستان تحریک انصاف نے ان کا مواخذہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شفاف انتخابات کا بل  لے کر پارلیمان میں آئے ہیں ۔آج پوری قوم اپوزیشن کے دوغلے چہروں کو دیکھ رہی ہے، یہ شور اس لیے مچا رہے ہیں کیونکہ یہ خرید و فروخت کے عادی ہیں ۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ  ماضی میں یہاں جو ہوتا رہا وہ آپ کے سامنے ہے۔ماضی میں وہ لوگ جن کی کوئی جماعت نہ تھی ،کوئی شناخت نہ تھی وہ پیسوں اور خرید و فروخت کے بل بوتے پر سینیٹ میں آ جاتے تھے ۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے کہا آج ان کے رویے کو آپ دیکھ رہے ہیں ،یہ پارلیمنٹ کی حرمت کو پامال کرنا چاہتے ہیں ۔

 انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر آپ آج بھی چارٹر آف ڈیموکریسی کو مانتے ہیں تو آپ کا چہرہ آج بدلا ہوا کیوں ہیں؟

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  ہم چاہتے ہیں کہ جمہوریت اور شفاف انتخابات کے دعویداروں کا اصل چہرہ قوم دیکھ لے اور آج قوم دیکھ رہی ہے ۔قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیا انہیں چوروں کا انتخاب چاہیے یا شفاف انتخابات  چاہئیں ۔

شاہ محمود  قریشی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تو استعفیٰ دینے آئے تھے مگر معلوم نہیں راتوں رات ان کے موقف میں تبدیلی کیسے آگئی۔سنا ہے کہ پیپلز پارٹی والے کسی سابقہ وزیر اعظم کو سینیٹ میں لانا چاہتے ہیں اس  کے لیے سودے بازیاں ہو رہی ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر