
بالاکوٹ واقعے کے 2سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بالاکوٹ واقعے کے 2 سال مکمل ہوچکے ہیں جو کہ پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کا یاد گار دن ہے۔
I congratulate the entire nation & salute our Armed Forces on the 2nd Anniversary of our response to India's illegal, reckless military adventure of air strikes against Pakistan. As a proud & confident nation, we responded with determined resolve at a time & place of our choosing
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 27, 2021
وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے کامیاب ردعمل پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بالا کوٹ کے 2 سال قبل کے واقعے پر ذمہ دار قوم ہونے کے ناطے ہم نے پورے عزم کےساتھ بروقت جواب دیا اور ساتھ ہی پاکستان نے پوری دنیا کو اپنے ذمہ دارانہ رویئے کا ثبوت بھی دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو واپس بھیج کر ذمہ داری کا مظاہر ہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم ہمیشہ امن کے لیے کھڑے ہیں اور ہم مذاکرات کے ذریعے تمام تنازعات کو حل کرنے کے لیے آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News