پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدہ دس سال کے لیے طے پایا ہے۔
نئے معاہدے کے تحت زیادہ سے زیادہ 1.2 ایل این جی کے 4 کارگو ایک مہینے میں درآمد ہوں گے۔
اس موقع پر قطری وزیر توانائی نے ایل این جی معاہدے کو دونوں ممالک کے لئے تاریخی معاہدہ قرار دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔
معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد کے لئے قطر کے ساتھ طے شدہ نیا معاہدہ معاون ہے اور ہماری ضروریات کو پورا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک نئے دور کا آغاز ہے اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں قطر سے 13.37 فیصد برینٹ کا معاہدہ طے پایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
