
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سےچیئرمین کریسنٹ آرٹ گیلری ناصر جاوید کی قیادت میں وفد نے پیر کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔
وزیر خارجہ نے بین الاقوامی شہرت یافتہ نامور آرٹسٹ تصدق سہیل مرحوم کے آرٹ ورک کو مجتمع کرنے اور اسے کتابی شکل میں شائع کرنے کے حوالے سے کریسنٹ آرٹ گیلری کی خدمات کو سراہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موزوں پلیٹ فارم کی عدم دستیابی کے سبب، پاکستانی آرٹسٹوں کو اپنا کام منظر عام پر لانے کیلئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کریسنٹ آرٹ گیلری جیسے ادارے، پاکستانی آرٹسٹوں کی شہرہ ء آفاق پینٹنگز کو متعارف کروانے میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ملاقات میں چیئرمین کریسنٹ آرٹ گیلری نے وزیر خارجہ کو اس آرٹ گیلری کے پس منظر اور اب تک حاصل ہونیوالی کامیابیوں سے آگاہ کیا جبکہ اراکین وفد نے وزیر خارجہ کو پاکستان کے معروف آرٹسٹ تصدق سہیل مرحوم کی شہرہ ء آفاق پینٹنگز کا شایع ہونیوالا مجموعہ بھی پیش کیا۔
اراکین وفد نے وزیر خارجہ کو خصوصی طور پر بنایا گیا، ان کا پورٹریٹ بھی پیش کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News