وزیراعظم کے دورہ سری لنکا کے دوران سری لنکا میں تجارتی اور سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ وزارت تجارت 24 فروری کو کولمبو، سری لنکا میں تجارتی اور سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔
عبدالرزاق داود نے کہا کہ یہ کانفرنس وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کے موقع پر منعقد ہو گی جس میں پاکستان کے ممتاز تاجروں پر مشتمل ایک وفد بھی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس کانفرنس سے دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات مزید گہرے ہوں گے تاہم پاکستان سری لنکا آزاد تجارتی معاہدہ کے ذریعے تجارت میں مزید اضافہ ہوگا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
