Advertisement
Advertisement
Advertisement

اوپن بیلٹ سینیٹ الیکشن، صدارتی ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی

Now Reading:

اوپن بیلٹ سینیٹ الیکشن، صدارتی ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ پر کرانے کے لیے  صدارتی ریفرنس پر سماعت  کل تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  چیف جسٹس  سپریم کورٹ کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ پر کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کی۔

سماعت کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر اور ممبران عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ  ہم پہلے الیکشن کمیشن کا موقف سنیں گے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم نے تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ انتخابی عمل میں بدعنوان سرگرمیوں کو روکنے کا طریقہ کار موجود ہے۔ انتخابی بدعنوانی سرگرمیوں کو روکنے کا الیکشن ایکٹ کے چیپٹر دس میں ذکر موجود ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزیدکہا کہ  آئین کے آرٹیکل 2018 کی ذیلی شق تین شفاف انتخابات کرانے  کی ضامن ہے۔اگر انتخابات میں کسی بدعنوان سرگرمی کی اطلاع ملے تو اس کے خلاف کارروائی کا طریقہ کار بھی موجود ہے۔

چیف جسٹس نے مکالمے میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر صاحب آپ کیوں ہماری بات نہیں سمجھ رہے ،سینیٹ کے شفاف انتخابات  کے لیے کون سے اقدامات کیے گئے  ہیں وہ بتائیں ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ  ہمیں آپ  کے کام کرنے کا طریقہ سمجھ نہیں آ رہا،جو قانون کہہ رہا ہے آپ نے وہ کرنا ہے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی رپورٹ غیرتسلی بخش قراردیتے ہوئے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کے دوران الیکشن کمیشن سے شفاف انتخابات  کے لیے تجاویز طلب کرلیں۔

عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت  کل تک کے لیے ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر