
بزرگ شہریوں کے لیے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اسد عمر نے بزرگوں کی کورونا ویکسین کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے۔
Pleased to announce that registration for getting covid vaccine is now open for all citizens 65 and above. Just write down ur CNIC number and send message on 1166. Inshallah vaccinations for this age group will start in march
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 15, 2021
وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ 65 سال اور زائد عمر کے شہریوں کیلئے انسداد کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اسد عمر نے کہا ہے کہ 65 سال اور اس سے زائد عمرکے شہری اب کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کراسکتے ہیں جو کہ اگلے ماہ مارچ سے لگائی جائیگی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ بزرگ شہری رجسٹریشن کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پربھیج سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News