
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے قطرکے سفیر نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے قطرکے سفیر نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور قطر کے درمیان ایم او یو کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
چیئرمین نیب نے قطر کے سفیر کو نیب کی کامیابیوں سے آگاہ کیا اور ایم او یو کے حوالے سے مسودہ قطری سفیر کے حوالے کیا۔
قطر کے سفیر نے مسودہ متعلقہ قطری حکام کو بھجوانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اینٹی کرپشن اکیڈمی اور افسران کی تربیت کے حوالے سے بھی ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ گذشتہ تین سالوں کے دوران نیب نے 487ارب کی ری کوری کی ہے۔
قطر کے سفیر نے کرپشن کے خاتمے کے لیے چیئرمین نیب کی کوششوں کو سراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News