
وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کیلئے حکومت سے اکہتر ارب چھیتر کروڑ روپے مانگ لئے ہیں، رقم تینتیس صوبائی منصوبوں سمیت کئی جاری ترقیاتی اخراجات کی مد میں تجویز کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ بجٹ کے لئے خطیر رقوم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے 22 -2021 کے ترقیاتی بجٹ کیلئے71 ارب 76 کروڑ مانگے گئے ہیں۔
جاری وفاقی منصوبے کیلئے بھی 7 ارب 78 کروڑ مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ وفاقی وزارت خزانہ کے صوبائی 33 منصوبوں کیلئے 61 ارب 78 سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے۔
نئے مالی سال کیلئے نئے 5 منصوبوں کیلئے بھی 2 ارب 19 کروڑ سے زائد مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
آئندہ مالی سال میں وفاقی آڈٹ کمپلیکس کی تعمیرکیلئے بھی 17 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News