
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پمز سمیت فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے دورے کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز ہمارے حقیقی ہیرو ہیں۔
انہوں نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کے حقیقی مطالبات کی مخالفت نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں معیاری صحت کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں اسپتال کے عملے کا کردار انتہائی اہم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News