
پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے عراقی وزیر دفاع کی جنرل ندیم رضا سے ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے عراقی وزیر دفاع کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات ہوئی ہے۔
جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر آمد پرJuma Enad Sadoon Khattab Al Jibori عراقی وزیر دفاع کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ملاقات میں سیکیورٹی و دفاعی تعاون کےفروغ سے متعلق امور سمیت عالمی و خطے کے سیکیورٹی ماحول پر بات چیت کی گئی۔
عراقی وزیر دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کے پروفیشنلزم اور دہشت گردی کی جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News