Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا پاک بھارت جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم

Now Reading:

وزیراعظم کا پاک بھارت جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم
کوئٹہ اور زیارت

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے مابین ایل او سی پر جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے ایل او سی جنگ بندی معاہدےکے حوالے سے بات کی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے پر مزید پیشرفت کیلئے قابل ماحول بنانے کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے متنازعہ کشمیر کے خطے میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے مشاہدے کے لئے ہندوستان اور پاکستان کی عسکریت پسندوں کے مابین معاہدے کو “مثبت قدم” کے طور پر خیرمقدم کیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے پاک بھارت کے جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی سے متعلق پاکستان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیہ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ  پاکستان اور بھارت  کے درمیان کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عملدرآمد پر اتفاق کیا گیا ۔

Advertisement

کنٹرول لائن اور دیگر تمام سیکٹرز میں جنگ بندی کے معاہدوں اور مفاہمتوں پر سختی سے عمل پیرا ہونےکے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں اطراف سے ہاٹ لائن رابطے قائم رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیااور غیر متوقع صورتحال اور غلط فہمیوں کو بارڈر فلیگ میٹنگز کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر