پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو توڑنے کی تاریخی کوشش کی گئی ہے لیکن مسلم لیگ ن نظریاتی جماعت ہونے کی وجہ سے ٹوٹ نہیں سکی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جاتی امرا سے ڈسکہ کے لئے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ حکومت مسلم لیگ ن کے خلاف ہر ہتھکنڈہ استعمال کر چکی ہے، ہر آنے والا دن نواز شریف کے نظریے کو درست ثابت کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اوپن بیلیٹنگ کیخلاف نہیں بلکہ دوہرے معیار کیخلاف ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات ہم لازمی کرینگے، پی ڈی ایم بھی یہی چاہتی ہے کہ جس کو ووٹ ڈالا جائے، ڈبے سے اسی کا ووٹ نکلے لیکن یہ اصلاحات تابعدار خان کے ساتھ بیٹھ کر نہیں ہو سکتیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کے ساتھ کی گئی زیادتیوں کا ازالہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
