پاکستان اور سری لنکا کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی اور صنعتی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کی موجودگی میں کولمبو میں مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔
دورہ سری لنکا کے پہلے روز وزیر اعظم عمران خان اور سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے کے درمیان ون آن ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔
Prime Minister @ImranKhanPTI and Prime Minister @PresRajapaksa witnessed signing of MoUs between the 🇵🇰 and 🇱🇰#PMIKinSriLanka pic.twitter.com/xQGQER96eB
Advertisement— Prime Minister's Office (@PakPMO) February 23, 2021
معاہدوں پر دونوں ممالک کے محکمہ جاتی نمائندوں نے دستخط کیے۔
پاکستان کی طرف سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری اور دیگر نے دستخط کیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
