چیئرمین ایف بی آر کا نان فائلرز کو 1 کروڑ کی پراپرٹی خریدنے کی اجازت
ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس پیئر کے لئے سخت کارروائی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس پیئر کی جانب سے پروفائل اپ ڈیٹ نہ کرنے کی صورت میں کارروائی کے نتیجے میں ایکٹئو ٹیکس پیئر لسٹ سے نام خارج کردیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گزاروں کے لئے 31 مارچ تک کی مہلت ہے اس کے بعد مہلت کی گنجائش نہیں ہوگی تاہم پروفائل اپ ڈیٹ میں تاخیر پر جرمانے ہونگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پروفائل اپ ڈیٹ میں تاخیر پر کمپنیوں کو 20 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا جبکہ ایسوسی ایشن آف پرسنز کو 10 ہزار روپے جرمانہ دینا ہوگا جبکہ انفرادی ٹیکس گزار کو 1 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
یاد رہے کہ پروفائل ڈیجیٹل طریقے سے اپ ڈیٹ کرنا ہوگا جس میں بینک اکاؤنٹس اور یوٹیلیٹی بلوں کی تفصیل جمع کرانا ہوگی تاہم بزنس کی نوعیت اور مقام بتانا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
