
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ آج ایک بار پھر پی ڈی ایم کی قیادت حکومت سے این آر او مانگنے کا نیا فتنہ تشکیل دے گی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ آج پی ڈی ایم کی قیادت استعفی، لانگ مارچ کا غبارہ پھٹنے کے بعد آج پھر سے این آر او مانگنے کا کوئی نیا فتنہ تشکیل دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نہ صرف معیشت درست سمت پر ہے بلکہ مہنگائی پر بھی قابو پایا جا رہا ہے
افراط زر جو 2018 میں7.6فیصدتھی جنوری 2021 میں کم ہوکر 5.65 فیصد پر آ گئی ہے.انشاءاللہ آنےوالے دنوں میں یہ شرح مزیدکم ہو گی۔PSX میں زبردست تیزی. 100انڈیکس 47000 کی نفسیاتی حد عبور
Advertisement— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 4, 2021
شہباز گل نے کہا ہے کہ اس سے پہلے ی ڈی ایم کو دئیے گئےاین آر او کی وجہ سے اس سال کے پہلے چھ مہینوں میں ان کے لئیے گئے قرضوں پر 1485 ارب سود ادا کرنا پڑا ہے۔
دوسری جانب شہباز گل نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے، مہنگائی میں کمی ہورہی ہے اور کاروبار میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نہ صرف معیشت درست سمت پر ہے بلکہ مہنگائی پر بھی قابو پایا جا رہا ہے، انشاءاللہ آنےوالے دنوں میں یہ شرح مزیدکم ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News