چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا دورہ کیا ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہیڈ کوارٹرز پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
نیول چیف کو میری ٹائم آپریشن سینٹر میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے فرائض اور آپریشنل سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔
امیر البحر نے ہیڈ کوارٹرز میں میری ٹائم ریسکیو کو آرڈی نیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔
نیول چیف نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے عزم اور حوصلے کو سراہا۔
نیول چیف نے کہا کہ ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News