Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا 18 محکموں کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

حکومت کا 18 محکموں کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے 18 محکموں کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  وفاقی حکومت  کی جانب سے 18 محکموں کی تنخواہوں میں 25 فیصد مجوزہ اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا  گیا ہے۔

اس فیصلے پر عملدرآمد سے تقریبا  3 لاکھ 25 ہزار سے زائد ملازمین کی تنخواہوں میں اعلان کردہ 25 فی صد اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   ایکسٹرا الاؤنسز لینے والے محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر، وزیر اعظم  سیکریٹریٹ ،سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement

ان کے علاوہ شعبہ صحت، ایف بی آر ، موٹروے پولیس،اعلیٰ عدلیہ ،نیب ،وفاقی پولیس ، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس،انٹیلی جنس بیورو،آئی ایس آئی اور ایف آئی اے  کے ملازمین  کی بھی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  پارلیمانی افیئر ڈویژن ،لاء اینڈ جسٹس کمیشن  اور اسلام آباد ماڈل پولیس کے ملازمین کی تنخواہوں میں  بھی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے  کے معاملے  پر وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا  اجلاس  آج طلب کرلیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر