چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکواٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
دوران اجلاس چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں ہے، بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اختیارات کے ناجائز استعمال اور میگا کرپشن کیسز منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔
اجلاس میں میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
