پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ بول نیوز کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔
بول نیوز کے پروگرام ’اب بات ہوگی‘ میں چیف نیوز آفیسر فیصل عزیز سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا بنیادی کا م اپوزیشن اور میڈیا کا گلا گھونٹنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیمرا کا عمل عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ کسی بھی عہدے پر موجود شخص کو غیر جانبدار ہونا چاہیے۔
چیف نیوز آفیسر فیصل عزیز نے کہا کہ موجودہ چیئرمین پیمرا حکومت کی جانب سے اس عہدے کے لیے اخبار میں چھپوائے گئے اشتہار کی کوالیفیکشن اور تجربے پر پورےنہیں اترتے تو انہوں نے جواب دیا کہ اس عمل کے لیے حکومت جوابدہ ہے۔
واضح رہے کہ پیمرا افسران کیبل آپریٹرز کو بول کی نشریات بند کرنے اور آخری نمبروں پر ڈالنے کے لیے دھمکیاں دےرہے ہیں۔
چیئرمین پیمرا نے ذاتی انا میں اپنے ماتحت افسران کو بھی غیر قانونی طور پر بول کے خلاف استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
بول کی نشریات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی کوشش پر بول نیوز نے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست ایس ایچ اوز مان ٹاؤن کو جمع کروادی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News