نا اہل چئیرمین پیمرا اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے، عدالتی حکم کے باوجود خود بول نیوز بند اور کیبل پر نمبر تبدیل کرانا شروع کردیے۔
لبیک پرائیوٹ لمٹیڈ (بول نیوز) نے چئیرمین پیمرا سلیم بیگ اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست ایس ایچ او زمان ٹاون کو جمع کرادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ درج کرنے کی دراخوست لبیک پرائیوٹ لمٹیڈ کے کمپنی سیکریٹری اظہر شمیم کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔
درخواست سلیم بیگ، محمد فاروق، محمد اکرم، شہروز اصغر، عاصم، امین بھٹی مظہر چوہان و دیگر کے خلاف جمع کرائی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ لبیک پرائیوٹ لمٹیڈ ایک پرائیوٹ کمپنی ہے جو ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہے اور بول نیوز اور بول انٹریٹمنٹ چلارہی ہیں۔
درخواست کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سلیم بیگ کی بطور چئیرمین پیمرا تعیناتی کو بھی چیلنج کیا گیا ہے، تعیناتی چیلنج ہونے کے بعد چئیرمین پیمرا نے بول میڈیا گروپ کے خلاف غیر قانونی اقدامات شروع کردئیے ہیں جبکہ عدالت نے چیئرمین پیمرا کو بول نیوز کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روک رکھا ہے۔
3 فروری کو سلیم بیگ نے خود کیبل آپریٹرز کوغیرقانونی ہدایت جاری کیں ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ نا اہل چیئرمین پیمرا نے افسران کے ذریعے کیبل آپریٹرز کو کہا کہ بول نیوزاورانٹریٹمنٹ کو بند کرو یا آخری نمبروں پر کردو۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ نامزد ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ چئیرمین پیمرا اور دیگرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
چئیرمین پیمرا کی جانب سے بول نیوز انتظامیہ نے چینل کی بندش کی کوشش کے ثبوت بھی پولیس کو فراہم کردیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News