
چیف آف نیول اسٹاف ایڈ میرل امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ سمندروں کو غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں سے پاک کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈ میرل امجد خان نیازی نے میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلو اکانومی کا مقصد سمندروں کی گورننس کو بہتر بنانا ہے۔
نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جغرافیہ جیو سیاسی حالات کے علاوہ سمندری وسائل سے مالا مال ہے، پاکستان کے سمندری خصوصی معاشی زون میں نیکل، میگنشیم کے علاوہ دیگر قیمتی معدنیات ہیں، انڈس ڈیلٹا میں بڑے پیمانے پر ہائیڈرو کاربن ذخائر ہیں۔
امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین مل کر سی پیک پر کام کررہے ہیں اور سی پیک کے ذریعے وسطی ایشیائی ملکوں کو منسلک کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News