
وفاقی کابینہ نے رویت ہلال کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کے تین بلوں کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ کی جانب سے رویت ہلال کمیٹی 2020 ،مسلم خاندانی قوانین بل 2020 اور طباعت قرآن کریم ترمیمی بل کی منظوری دی گئی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر پورے پاکستان میں عملدرآمد کروایا جائے گا۔ نجی رویت کے اوپر 5 لاکھ روپے جرمانہ اور قید ہوگی۔
رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے سے قبل ٹی وی چینلز خبر نشر نہیں کریں گے۔ خبر نشر کرنے پر ٹی وی چینلز کو جرمانہ بھی ہوگا۔
طباعت قرآن میں معیاری پیپر اور قرآن بورڈ بنایا جائے گا۔غیر معیاری طباعت قرآن پر جرمانے اور سزائیں ہوں گی۔
زیارات پالیسی کی بھی کابینہ نے منظوری دے دی۔
وزارت مذہبی امور کے تینوں بل جلد کابینہ میں پیش ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News