
سینیٹ انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا، کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی اسکروٹنی آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی 48 نشستوں کے لیے ملک بھر سے 170 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے ہیں تاہم الیکشن کمیشن سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج سے کریگا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر سے 170 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 2 دن کا ٹائم رکھا گیا ہےتاہم سینیٹ امیدواروں کے کوائف کی مختلف اداروں سے بھی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر، نادرا، اسٹیٹ بینک کو ارسال کرتے ہوئے امیدواروں کی دوہری شہریت، کیسز اور بینک ڈیفالٹر ہونے کی تفصیلات لے لیں ہیں۔
الیکشن کمیشن سینیٹ امیدواروں کو ہدایات بھی جاری کرچکا ہے کہ تمام امیدوار اپنے تجویز اور تائید کنندگان کو اسکروٹنی کے وقت ہمراہ لائیں علاوہ ازیں کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ عبد الحفیظ شیخ،علی بخاری، فرید رحمان، یوسف رضا گیلانی، طارق فضل چوہدری ،محمد یوسف بھی اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے امیدوار ہیں۔
اسلام آباد سے خاتون کی ایک نشست پر فوزیہ ارشد، منیرہ جاوید ،فرح اکبر اور فرزانہ کوثر امیدوار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News