
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس نَصر نے افریقی ممالک جبوتی اور سوڈان کا خیر سگالی دورہ کیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دونوں ممالک میں آمد کے موقع پر پاک بحریہ کے جہاز کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
مشن کمانڈر نے پاکستانی عوام کی جانب سے دونوں دوست ممالک کے عوام کے لیے پچاس پچاس ٹَن راشن کا تحفہ مقامی حکام کے سپرد کیا۔
مشن کمانڈر نے میزبان ممالک میں اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔
ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشن کمانڈر نے حکومت اور امیرالبحر کی جانب سے دونوں ممالک کے عوام کے لیے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔
پاک بحریہ کے جہاز نے سوڈانی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز کے اس دورے سے باہمی اشتراک کی نئی راہیں استوار کرنے کے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News