
یوم یکجہتی کشمیر کی عام تعطیل کے سبب وفاقی محکموں کے ملازمین کو ایک ساتھ تین چھٹیاں مل گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
چونکہ 5 فروری جمعہ کے روز ہے اور وفاقی محکموں میں ہفتہ اور اتوار کی تعطیل ہوتی ہے اس لیے وفاقی محکموں کے ملازمین کو تین دن کی چھٹی ایک ساتھ مل جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو سرکاری سطح پر منایا جاتا ہے۔
کشمیر ڈے کے موقع پر ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News