
صحرائے تھر میں کراچی کور کی فوجی مشقیں ’جیدار الحدید‘جاری ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشقوں کے دوران کراچی کور کے بکتر بند دستوں نے تھر میں ٹیکٹیکل ڈرلز کا مظاہرہ کیا۔
28 جنوری سے شروع ہونے والی مشقیں چار ہفتے جاری رہیں گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’ سیسہ پلائی دیوار‘کے نام سے جاری مشقوں کا مقصد صحرا میں مضبوط دفاع کی صلاحیت جانچنا ہے۔
مشق میں چھور سے 74کلومیٹر دور تھر کے سخت صحرائی ماحول میں روایتی آپریشنز شامل ہیں۔
جیدار الحدید یعنی سیسہ پلائی دیوار مشقیں 28 فروری کو مکمل ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News